ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:22اپریل کو ’’عالمی یوم ِ ارض ‘‘کا پروگرام : عوام سے زمین کے تحفظ کے لئے تعاون کی اپیل

کاروار:22اپریل کو ’’عالمی یوم ِ ارض ‘‘کا پروگرام : عوام سے زمین کے تحفظ کے لئے تعاون کی اپیل

Fri, 21 Apr 2017 20:26:27    S.O. News Service

کاروار:21/اپریل(ایس اؤنیوز)محکمہ فاریسٹ، قانونی خدمات بورڈ، باپوجی آرٹس اینڈ کامرس کالج سداشیوگڑھ، سومتی نایک انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ سائنس ، ریاستی سائنس پریشد، انسداد آلودگی بورڈ کے ضلعی شاخوں کے اشتراک سے ’’عالمی یوم ِ ارض ‘‘ 22اپریل کی صبح 30-09بجے پرنسپل ضلع اینڈ سیشن عدالت کاروارکے ضلعی منصف شری وٹھل دھارواڑکر افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد 30-10بجے باپو جی ڈگری کالج میں کالج انتظامیہ کے صدر شری پربھا کر رانے کی صدارت میں پروگرام منعقد ہوگا۔ مہمانِ خصوصی کے طورپر ضلع قانونی بورڈ کے سکریٹری دیویندر پنڈت اور معاون فاریسٹ آفیسر ساونت ایس بی شرکت کرنے کی اترکنڑا ضلع سائنس مرکز کے اعزازی سکریٹری ڈاکٹر وی این نایک نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ رواں سال گرمی میں شدت، پانی کی قلت سے عوام پریشان حال ہیں، ایسے حالات میں عوام کو زمین کے تحفظ کی فکر کرنا بہت ضروری ہوجاتاہے اور اپنے طورپر زمین کی حفاظت کے لئے تعاون دے سکتے ہیں۔ جس میں آج رات 8بجے سے 9بجے تک اپنے گھر کے تمام بجلی سے چلنے والی مشین ، بلب وغیرہ کو استعمال کئے بغیر تفریح کے لئے چلے جائیں، دن بھر موبائیل ، انٹرنیٹ جیسی اشیاء کا ستعمال نہ کریں، ایک دن کے لئے جتنا ہوسکےاپنی ذاتی سواریوں کا استعمال نہ کرتے ہوئے عوامی سواریوں کے ذریعے سفر کریں۔ کم سے کم ایک درخت کو نصب کرکے ہمیشہ اس کی نگرانی کرنے کا تہیہ کرتے ہوئے تعاون کرسکتے ہیں۔


Share: